ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکار انتقال کرگئے

لالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکار انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)فلم ، ریڈیو  اور ٹی وی کے  نامور اداکارعلی اعجازدل کا دورہ پڑنے سے 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامور اداکارعلی اعجاز دل کا دورہ پڑنے سے 77سال کی عمر میں انتقال کر گئے، علی اعجاز نے1967 میں کیریئر کا آغازکیا، سینکڑوں ڈراموں اور 89 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، اداکار ننھا کے ساتھ جوڑی بہت مقبول ہوئی،  مشہورفلموں میں سالا صاحب ،سونا چاندی، چوڑیاں ،سوہرا تے جوائی ،دوستانہ اور نوکرتے مالک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مشہور ڈراموں میں دبئی چلو، خواجہ اینڈ سن اور شیدا ٹلی سرفہرست ہیں،حکومت پاکستان نے انھیں 14اگست 1993کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا،علی اعجازریڈیو ،سٹیج،ٹی وی اور فلم کے نامور فنکار علی اعجاز نےاپنے فنی کیرئیرکا آغاز ریڈیو سے کیا، خواجہ اینڈ سن اور کھوجی علی اعجاز کے مشہور ڈرامے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer