ڈیڈلائن ختم ہو گئی، راحت فتح علی خان نے ایڈوانس ٹیکس جمع نہ کروایا

ڈیڈلائن ختم ہو گئی، راحت فتح علی خان نے ایڈوانس ٹیکس جمع نہ کروایا
کیپشن: city42-rahat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان کو ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی ۔ ایف بی آر نےایڈوانس ٹیکس جمع نہ کرانے پرگلوکارراحت فتح علی خان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سال 2018 کے ایڈوانس انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار راحت فتح علی خان کو نوٹس بھیج کر 15دسمبر تک ڈیڈلائن دی تھی۔ ایف بی آرکی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود گلوکارراحت فتح علی خان نے ایڈوانس ٹیکس جمع نہیں کراویا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایڈوانس ٹیکس کی مد میں گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے20 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ایف بی آر نے ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پر گلوکار کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔