سٹی42: غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر تھانہ غازی آباد پولیس نے فوری ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا، ملزم نے گھر میں زبردستی داخل ہوکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو ڈرایا دھمکایا کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو تمہارے ساتھ بہت برا سلوک ہوگا، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم ملک فیصل خالد کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ خواتین و بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔