کرپشن کے الزامات، 3 سابق ممبران صوبائی اسمبلی اینٹی کرپشن میں طلب

 کرپشن کے الزامات، 3 سابق ممبران صوبائی اسمبلی اینٹی کرپشن میں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : کرپشن کے الزامات پر 3  سابق ممبران صوبائی اسمبلی کو اینٹی کرپشن میں طلب کرلیا گیا۔ 

اینٹی کرپشن نے سابق ممبران پنجاب اسمبلی کو کرپشن کے الزامات پر کل صبح  10 بجے طلب کیا ہے۔ سابق ممبران اسمبلی لطیف نزر گجر، بلال اصغر وڑائچ اور اشفہ ریاض فتیانہ کو کرپشن کے الزامات پرطلب کیا گیا ہے ۔ 

 ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ سابق چیرمین فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی لطیف نزر کو ہاؤسنگ کالونیوں کی منظوری میں رشوت لینے کے الزام پر طلب کیا گیا ہے۔ لطیف نزر نے بحثیت چیرمین بلال ارچرڑ، گرین آرچر اور ڈاکٹر سٹی کی غیر قانونی منظوری دی۔ ایف ڈی اے سے لطیف نزر کے عرصہ تعیناتی میں منظور کی گئی تمام ہاؤسنگ کالونیز کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ پر سلاٹر ہاؤس میں حکومت کے منظور شدہ ریٹ سے زائد وصولی کا الزام ہے۔ بلال اصغر فرنٹ مین اصغر نواز کے زریعے ہر جانور کے مالک سے منہ مانگی رقم زبردستی  وصول کرتا تھا۔ بلال اصغر پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں سے 10فیصد کمیشن لیتا تھا۔ 

 ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ایم پی اے اشفہ ریاض  پر سپورٹس کمپلیکس کمالیہ میں بھاری کمیشن لینے کا الزام ہے ۔ 

واضح رہے کہ تمام ممبران اسمبلی کو کل صبح 10بجے اینٹی کرپشن فیصل اباد میں طلب کیا گیا ہے ۔