برٹش کونسل کا طلباء اور والدین کے تحفظات دور کرنے کیلئے دوبارہ امتحان کے انعقادکا فیصلہ

 برٹش کونسل کا طلباء اور والدین کے تحفظات دور کرنے کیلئے دوبارہ امتحان کے انعقادکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برٹش کونسل کی جانب سے طلباء اور والدین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق بعض طلبا 10، 11 اور 12 مئی 2023 کو امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے اے لیول کے کچھ مضامین کے امتحانات میں شرکت نہ کرسکے۔ کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا۔ 

برٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی۔ انفرادی کیسز کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی، اسکول کیسز کی دوبارہ تشخیص  کی درخواستیں کیمبرج کو جمع کرائیں گے،  اسکول ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80فیصد برداشت کریں گے، جبکہ 20 فیصد اخراجات والدین برداشت کریں گے۔ 

واضح رہے کہ دوبارہ تشخیص کے نتیجے میں گریڈز تبدیل ہونے کی صورت میں  پوری فیس کی واپسی کی جائے گی۔