معاشرے میں جہالت، مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہو گا، نگران وفاقی وزیر مذہبی امور

معاشرے میں جہالت، مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہو گا، نگران وفاقی وزیر مذہبی امور
کیپشن: Aneeq Ahmed, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ دین اسلام میں سانحہ جڑانوالہ جیسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔ 

اسلام امن کا مذہب ہے، دینی تعلیمات سے دُوری اور کم علمی ایسے واقعات کا بنیادی سبب ہے، معاشرے میں جہالت ، مذہبی منافرت اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام طبقات ملکر کام کرنا ہو گا۔ جڑانوالہ واقعہ سے پاکستان کی بدنامی  ہوئی، یہاں بسنے والی اقلیتیں ریاست کی ذمہ داری ہیں۔ 

انیق احمد  نے کہا کہ عوام اپنی صفوں میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کریں۔ جڑانوالہ سانحہ پاکستان میں موجود مذہبی ہم آہنگی کی فضا کو متاثر نہیں کرے گا۔  ریاست پاکستان معاشرے  کے امن کو متاثر کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹے گی۔ تمام مذاہب کے زعماء بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں۔وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے دروازے تمام مذاہب  کے ماننے والوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔