ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات ہوئی ۔
مرتضیٰ وہاب اور بلاول بھٹو کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں میئر کراچی نے بلاول بھٹو کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بلاول بھٹو کو آگاہ کیا ۔
ملاقات میں میئر کراچی نے بلاول بھٹو کی قیادت میں شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔