سٹی 42: ڈالر مہنگا ہونے پر سونا بھی مہنگاہو گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6ڈالر کمی سے 1894 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔ڈالر کی قیمت میں اضافے پر مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا ۔ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگا،قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ۔دس گرام سونا 257 روپے مہنگا،قیمت 1 لاکھ 93 ہزار 158 روپے ہوگئی۔
واضح رہے گزشتہ روز 1تولہ سونا 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے کا ہوا تھا۔