آبی دہشت گردی، بند بہہ گئے،ستلج کا بڑا ریلا دیہات میں داخل

Qasoor water terrorism, India, Ganda Singh wala, Satluj, Flooding, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت نے ایک بار پھر  آبی دہشت گردی کر ڈالی، دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلہ چھوڑ دیا۔ قصور میں ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا، گنڈا سنگھ کے مقام ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ اچانک پہنچ گیا، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ھوگیا ، کھیتوں اور باغات میں دو سے تین فٹ پانی داخل ہو گیا۔ چندہ سنگھ، نگر، مبوکے سے ملحقہ تین عارضی بند سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ انتظامیہ کشتیاں لے آئی، سرکاری ملازموں کی چھٹیاں منسوخ۔
دیہات کو باہم ملانے والی  سڑکوں پر اچانک سیلابی پانی آنے سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیلاب کی زد میں آنے والے درجنوں دیہات میں لوگوں کو روز مرہ کام کاج روک کر مجبوراً اپنے گھروں میں  مقید ہو کر رہنا پڑ گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سات ھزار سے زائد افراد کو  کشتیوں کی ٹرانپوٹیشن فراھم کی گئی ھے۔
نشیبی علاقوں میں  پانی میں پھنسے ہوئے سینکڑوں گھرانے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ھونے کی کوشش کر  رہے ہیں۔
تڈپٹی کمشنر قصور کا کہنا ہے کہ تیس سے زائد کشتیاں اور دو سو ریسکیو اہلکار ڈیوٹی پر موجود ھیں۔
تمام محکمہ جات کے ملازموں  کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ھیں۔