مائدہ وحید : بڑھتی مہنگائی نے خواتین کا بناؤسنگھار بھی مہنگا کر دیا ، میک اپ کی تمام پراڈکٹس 50فیصد مہنگی ہوگئیں۔
خواتین کا بناؤ سنگھار بھی مہنگائی کی زد میں آگیا۔میک اپ کی تمام پراڈکٹس میں 50فیصد اضافہ ہوگیا۔لپ سٹک،بیس،مسکارہ،آئی لائنر سمیت تمام مصنوعات مہنگی ہو گئیں۔گزشتہ سال 100روپے میں ملنے والی چیز اس سال 300روپے کی ہوگئی۔خواتین کا کہنا ہے مہنگائی کو قابو کیا جائے ۔ جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کاروبار ختم ہو جائیں گے۔