شہر کو گراں فروشوں کے حوالے کر کےانتظامیہ خوابِ خرگوش میں محو

Price hike in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: گراں فروش مافیا بے لگام ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ سرکاری قیمتوں پرعمل کرانے میں مکمل ناکام ہوگئی ۔ روٹی کی سرکاری قیمت 15 روپے ہے۔ تندوروں پر 20 سے 25 میں فروخت جاری ہے۔ دہی سرکاری ریٹ 165 کی بجائےدکانوں پر 200 روپےکلوسے زائدمیں بیچی جارہی ہے۔ بے حسی کا یہ عالم ہے کہ خود سرکاری افسران سٹوروں، تندوروں اورر رہڑی چھابوں سے مہنگے اموں اشیا خرید کر لے جاتے ہیں اور کبھی سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمتیں ادا کرنے پر اصرار نہیں کرتے۔

ایک طرف شدید ترین مہنگائی کےسبب شہری پریشان ہیں۔ تو دوسری طرف دکانداروں نےسرکاری نرخ سے بھی زائد میں اشیا خورونوش کی فروخت جاری رکھی ہوئی ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی پر قابو پانے میں مکمل طور پرناکام نظرآرہےہیں۔ شہربھرمیں روٹی سرکاری قیمت 15 کی بجائے تندوروں پر 20 سے 25روپےمیں بیچی جارہی ہے۔ نان سرکاری قیمت 25 روپےکی بجائے 30، دہی 165کی بجائے 200 روپےکلوسےبھی زائدمیں فروخت کی جارہی ہے۔ ایک لٹردودھ 140 کی بجائے 180روپےمیں فروخت ہونے لگاہے۔ شہریوں نےحکام بالا سے نوٹس لیکر گراں فروشی پرقابو پانےکا مطالبہ کیاہے۔