(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں نا معلوم افراد نےفائرنگ کرکے نیشنل پارٹی کے رہنما دوران خان کھوسہ زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ سریاب روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر دوران خان کھوسہ زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پرپہنچ گیا۔
نیشنل پارٹی کے رہنمادوران خان کھوسہ کو ابتدائی امداد مہیا کر کے فوری ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔