ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شپ ،تجا وزات کی بھرمار ،ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

ٹاؤن شپ ،تجا وزات کی بھرمار ،ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

و یب ڈ یسک :   ٹاؤن شپ مارکیٹ میں تجاوزات مافیا اپنے پاؤں جمانے لگے،متعلقہ اداروں کی خاموشیا ں بے بسی ،تجاوزات مافیا کی وجہ سے ٹاؤن شپ مارکیٹ میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔
ٹاؤن شپ مارکیٹ میں تجاوزات مافیا کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاروں سے شہری پریشان ہونے لگے،سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں گزرنے لگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیا دن بہ دن  سڑک پر قبضہ کرتے جارہے ہیں انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ٹاؤنشپ مارکیٹ میں تجاوزات کی وجہ سے پوری سڑک بند رہتی لیکن کبھی انتظامیہ نے یہاں کا رخ نہیں کیا ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ تجاوزات مافیا سے چھٹکارا دلوائے۔