بالوں کو گرنے بچانا ہے تو ان باتوں پر عمل کریں

گرتے بال،شیمپو،ایلوویرا،ناریل تیل،لیموں کا جوس،سٹی42
کیپشن: Hair fall treatment,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گرتے بال آج کل ہر عمر کے فرد کا مسئلہ ہے،اچھے بالوں کےلیے کافی محنت اور انتہائی نگہداشت درکار ہوتی ہے، جہاں تک خواتین کا تعلق ہے تو  لمبےبال، گھنے ، چمکدار کرنے کی خواہش مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے

اکثر شیمپو اور کنڈیشنرز کا مرکزی جز ناریل ہوتا ہے، جس کی وجہ اس کی نمی بحال کرنے کی صلاحیت ہے، بالوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ نمی ختم ہوکر خشکی بڑھ جانا ہے۔ دن میں ایک بار ناریل کے دودھ کی مالش کریں اور دس منٹ تک کے لیے چھوڑنا جلد اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔ اسی طرح ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔

 ملیٹھی کی جڑ کے متعدد فوائد ہوتے ہیں اور یہ بالوں کے گرنے کا قدرتی علاج بھی ثابت ہوتی ہے۔ اس جڑ کو خشک اور خارش زدہ سر پر استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے، یہ بالوں کی کمزور جڑوں کو مضبوط کرتی ہے، اس جڑ کا استعمال ہفتے میں ایک بار کرنا ہی زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاﺅنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

انڈے
انڈے کا ماسک بھی بالوں کے گرنے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس کی وجہ انڈوں میں پروٹین کی بھرپور مقدار ہے۔ انڈوں کے استعمال کے لیے ایک انڈے کو ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں مکس کریں، بالوں کو دھونے کے بعد اس پیسٹ کو بالوں پر لگا کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس دوران ٹوپی پہن لیں۔ جب وہ پیسٹ خشک اور جذب ہوجائے تو بالوں کو کسی کنڈیشنر سے دھولیں۔

100 گرام کدو کے بیج لے کر پیس لیں، اب اس پاڈر کو 200 ملی گرام سرسوں کے تیل اور 100 ملی گرام آملہ میں ملا ئیں اور پکا لیں، ٹھنڈا ہونے پر چھان کر تیل محفوظ کر لیں، یہ بالوں کے جھڑنے کا بہترین علاج  ہے ۔