ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ون ڈے، پاکستان کے ہاتھوں نیدر لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست

پاکستان،نیدر لینڈ،شکست،ون ڈے،بابر اعظم،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیدر لینڈکے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیدر لینڈ کو7وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔  نیدر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186رنز بنائے ، نیدر لینڈ کی طرف سے باس ڈی لیڈ 89 اور ٹام کوپر 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان نے 187رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر چونتیسویں اوور میں ہی حاصل کرلیا ۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے ایک اور نصف سنچری جڑ دی ، بابر اعظم 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، محمد رضوان 69 اور آغا سلمان 50 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

  پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز نے42 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا نسیم شاہ نے2، محمد وسیم اور شاداب خان کا ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ محمد نواز کو زبردست کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔قومی ٹیم کو 3 میچز کی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔