ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

13 سالہ ملازمہ پر تشدد ، پولیس نے سخت ایکشن لے لیا

13 سالہ ملازمہ پر تشدد ، پولیس نے سخت ایکشن لے لیا
کیپشن: voilence
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹائون میں  گھریلو  ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کرنے کے بعد پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹائون میں 13 سالہ ملازمہ پر میاں بیوی نے وحشیانہ تشدد کیا ۔ بچی کو اس قدر تشدد  کا نشانہ بنایا گیا کہ اس کے ہاتھوں اور  جسم پر زخم کے  نشانات پڑ گئے۔ 

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو 13سالہ گھریلو ملازمہ کو تحویل میں لینے کی ہدایت کی ہے۔