قیدیوں کو بڑا ریلیف مل گیا

محکمہ جیل خانہ جات،پنجاب بینک،جیل،قیدی، اکاؤنٹ ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)کرپشن کے خاتمے کےلئےمحکمہ جیل خانہ جات پنجاب اور پنجاب بنک کے مابین معاہدہ طے پا گیا،قیدیوں کے ورثاء اب پیسے جیل میں جمع کروانے کی بجائے پنجاب بنک میں جمع کروائیں گے، قیدی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد استعمال کر سکیں گے۔
محکمہ جیل خانہ جات اور پنجاب بنک کے مابین ایم او یودستخط کی تقریب کا انعقاد آئی جی جیل کے دفتر میں کیا گیا۔پنجاب بنک کے صدر ظفر مسعود اور آئی جی جیل پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ اب جیلوں میں قیدیوں کے مینول اکاؤنٹ ختم کرکے نیا سسٹم شروع کر دیا گیاہے،قیدیوں کے ورثا 15ہزار تک کی رقم پنجاب بینک میں قیدی کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کر واسکیں گے۔

پی آئی ٹی بی کے تعاون سے پریژن مینجمنٹ سسٹم کے تحت سافٹ وئیر تیار کرلیا گیا ہے، تمام جیلوں میں بائیو میٹرک سسٹم اپڈیٹ کرکے ٹیب فراہم کردیے گئے ہیں۔اگر کوئی قیدی کسی دوسری جیل بھجوائے جائے گا تو اکاونٹ بھی ساتھ ہی منتقل کردیا جائے گا اور رہائی کے بعد اپنے پیسے بینک سے وصول کرلے گاتاکہ اسیران کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔