ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیزائینر ماریہ بی کی خواجہ سرا پر تنقید

ڈیزائینر ماریہ بی کی خواجہ سرا پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  مشہور و معروف پاکستانی ڈیزائینر  ماریہ بی نے    خواجہ سرا  سماجی رہنما میرب معیز   اعوان کو    تنقید کا نشانہ بنایا  ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مہرب معیز اعوان کو لاہور کے نجی اسکول میں منعقدہ ’ٹیڈ ٹاک‘ شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔ والدین کی شکایت پر اسکول انتظامیہ نے  انہیں پروگرام میں شرکت کرنے سے روک دیا۔ ماریہ بی نے اسکول انتظامیہ کے فیصلے کو سراہا اور انسٹاگرام پر بذریعہ اسٹوری اسکول انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے بھی مذکورہ اسکول میں پڑھتے ہیں اور بطور والدین کبھی نہیں چاہوں گی کہ میرے بچے غلط لوگوں کو بطور رہنما دیکھیں یا وہ ان کے سامنے خطاب کریں۔

پاکستانی فیشن ڈیزائنر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چند ماہ قبل 5 منٹ کے لیے مہرب معیز اعوان کو انسٹا لائیو سیشن میں سُنا تھا. جس میں ان کی زبان انتہائی معیوب تھی مہرب معیز اعوان فخریہ انداز میں شراب اور تمباکو نوشی سمیت دیگر ممنوعہ چیزوں کی تشہیر کر رہے تھے۔فیشن ڈیزائنر نے مزید سوال اُٹھائے کہ,  کیا اب ایسے لوگ ہمارے بچوں کے رول ماڈل بنیں گے؟ ان کی غیر اخلاقی زبان پریشان کُن تھی.

  خواجہ سرا  سماجی رہنما میرب معیز   اعوان  ںے  بھی  اس بات کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوٹیر  اکائونٹ پر  لاہور کے نجی اسکول انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسا کرنے پر’ٹیڈ ٹاک‘ شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والے دیگر افراد سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان سے اظہار یکجہتی کے طور پر شو کا بائیکاٹ کریں۔