(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کیلئے تین نام وفاق کو بھیج دیئے۔
صوبائی حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کیلئے احمد نواز سکھیرا ، عبدااللہ خان سنبل اور بابر حیات تارڑ کے نام پیش کردیئے، وفاق ان تین ناموں میں سے ایک افسر کو چیف سیکرٹری پنجاب لگائے گی۔