ویب ڈیسک:ایک چینی ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جو بہت دلکش انداز سے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا گنگنا رہی ہیں۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی ایک میوزک ٹیچر کی ویڈیو چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مس وکی نامی ٹیچر بہت ہی سریلے انداز میں یادگار گانا ' بوہے باریاں' گا رہی ہیں۔
پاکستانی سفیر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب میں ہر عمر کے لوگ موجود ہیں۔ چینی ٹیچر نے یہ پرفارمنس پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانے کے زیر اہتمام پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول میں دی۔
Pakistan Embassy College Beijing music teacher Ms. Vicky performing the iconic song ‘Buhe Bariyan’ of @Hadiqa_Kiani at the Pakistan Food and Cultural Festival organized by Embassy to mark 75th Independence of Pakistan at Silk Road International Arts Centre.@PkPublicDiplo pic.twitter.com/hnWOY3xLlM
— Moin ul Haque (@PakAmbChina) August 17, 2022