اداکارہ سدرہ نیازی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رشتہ داری سے متعلق گفتگو کی ہے۔
ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سدرہ نیازی نے عمران خان سے تعلق ہونے سے متعلق افواہوں پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے لوگ ملنے کے بعد سب سے پہلے مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ عمران خان کی رشتے دار ہیں؟
سدرہ کا کہنا تھا کہ میری پیدائش لاہور میں ہوئی تھی لیکن میرے ابو کا تعلق نیازی قبیلے سے ہے، نیازی قبیلہ بہت بڑا قبیلہ نہیں، اس میں لوگ آپس میں جڑے ہوئے ہیں، میری فیملی عمران خان کو جانتی ہے، میری جنریشن کے لوگ عمران خان کو نہیں جانتے لیکن میرے والد اور چچا لوگ جانتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی اور دادی زندہ تھیں تو عمران خان ان سے ملنے ہمارے گھر آئے تھے، میرے چچا کیوں کہ کالم نگار تھے تو عمران خان نے ان سے بھی ملاقات تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بہت چھوٹی تھی اس لیے بہت کچھ یاد نہیں لیکن چونکہ نیازی لوگ اپنے نام کے ساتھ خان لگاتے ہیں، میں نیازی لگاتی ہوں تو لوگ فوراً متوجہ ہوکر سوال کرتے ہیں۔