خوشخبری! گاڑیوں کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

خوشخبری! گاڑیوں کی قیمت میں اچانک بڑی کمی
کیپشن: Cars in Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گاڑی خرید نے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، تاریخ میں پہلی بار ٹویوٹا انڈس موٹر کے بعد ہنڈا اور سوزوکی نے بھی قیمت کم کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ہنڈا اور سوزوکی نے بھی قیمتیں  کم کرنے کا اعلان کردیا ، ہنڈا اور سوزوکی نے بھی مختلف گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں اضافہ کردیا تھا ۔پاک سوزوکی نے مختلف گاڑیوں کی قیمت میں یکم اگست سے 2لاکھ 43ہزار روپے سے 6  لاکھ  61 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا تھا ،جس کے بعد اب پاک سوزوکی نے مختلف ماڈلز پر 79 ہزار سے 1لاکھ 99ہزار روپے تک قیمتوں میں کمی کردی ۔

دوسری جانب اٹلس ہنڈا نے مختلف ماڈلز پر 7.85لاکھ سے 14.50لاکھ روپے تک اضافہ کردیا تھا ۔اٹلس ہنڈا نے بھی مختلف ماڈلز پر 2لاکھ 80 ہزار سے 5لاکھ 50ہزار روپے کمی کردی ہے۔پاک سوزوکی اور اٹلس ہنڈا نے قیمت میں کمی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

سوزوکی آلٹو وی ایکس 90 ہزار روپے کمی سے 16لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی۔سوزوکی آلٹو وی ایکس آر 1.03 لاکھ کمی سے 19لاکھ 76 ہزار کی  ہوگئی۔ویگن آر سی ایکس آر 1 لاکھ  28 ہزار کمی کے بعد 24  لاکھ 21 ہزار کی ہوگئی۔ویگن آر سی ایکس ایل 1.35 لاکھ کمی سے 25.64 لاکھ  کی ہوگئی۔کلٹس وی ایکس آر 1.25 لاکھ کمی سے 27.54لاکھ کردی گئی۔کلٹس وی ایکس ایل 1.35 لاکھ کمی سے 30.24 لاکھ کردی گئی۔سوئفٹ مینول 1.69لاکھ کمی سے 31.80لاکھ کی ہوگئی۔سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی 1.99لاکھ کمی سے 37.60لاکھ کی ہوگئی۔سوزوکی راوی 75ہزار روپے کمی سے 14.24 لاکھ کی  کردی گئی۔بولان وین 79 ہزار روپے کمی سے 15 لاکھ  کی ہوگئی۔

ہنڈا کمپنی نے ہنڈا سٹی 1.2 منوئیل کی قیمت میں  2 لاکھ 80 ہزار کی کمی کی جس کے بعد نئی قیمت   37لاکھ  89 ہزار  ہوگئی۔ ہنڈا سٹی 1.5 سی وی ٹی 3لاکھ کمی سے 38.99لاکھ  کی ہوگئی۔جبکہ  ہنڈا سٹی اسپائر 1.5کی قیمت  3.10 لاکھ روپے کمی سے 42.99لاکھ روپے کردی گئی۔ہنڈا بی آر  وی 3.60لاکھ کمی سے 49.39لاکھ روپے کی ہوگئی۔ سوک 1.5 سی وی ٹی 4.50 لاکھ کمی سے 63.49لاکھ  روپے کی ہوگئی۔سوک 1.5 آوریل 5لاکھ کمی سے 65.99لاکھ کی ہوگئی۔سوک آر ایکس 1.5 کی قیمت 5.50لاکھ کمی سے 75.49لاکھ  روپے ہوگئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر