شہباز گل پمز منتقل، معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

Shahbaz gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف   شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے   پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شہباز گل کے معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، بورڈ میں 5 پروفیسرز ڈاکٹرز شامل ہیں، بورڈ میں نیورو، سرجری، کارڈیک، میڈیسن، آرتھوپیڈک کے پروفیسر ڈاکٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو ایمبولینس سے اسٹریچر پر اسپتال منتقل کیا گیا، شہباز گل کو آکسیجن لگی ہوئی ہے۔  شہباز گل کے  بارے میں پمز کے ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی طبیعت بہتر ہے، تاہم انہیں پمز میں مزید ایک دن رکھا جائے گا جہاں دل کے مزید ٹیسٹ کیے جائینگے ، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے دل کی دوبارہ ای سی جی کا امکان بھی ہے۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے بعد شہباز گل کے طبی معائنہ کے لیے پمز اسپتال میں ڈاکٹروں کو طلب کیا گیا تھا، ‏ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر طلعت محمود کےحوالے کیا گیا تھا۔