کورونا کی تشخیص اب کتنی دیر میں کی جا سکتی ہے؟ حیران کن ڈیوائس تیار

corona virus
کیپشن: corona virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک  ) دنیا بھر کے سائنس دان و ماہرین کورونا کے خاتمے کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں ویکسین کی تیاری کے ساتھ  ساتھ کورونا کی تیز تشخیص کرنے کے طریقوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے ۔
  اسی حوالے سے  سائنس دانوں نے لعاب دہن سے کورونا ٹیسٹ کی تشخیص کرنے والی منفرد ڈیوائس تیار کی ہے واشنگٹن محض ایک گھنٹے میں کووڈ 19 کی تشخیص کرسکتی ہے۔ یہ ڈیوائس  امریکہ کی میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور ہارورڈ یونیورسٹی کے انجنیئرز نے تیار کی ہے، جس کی تشخیص پی سی آر ٹیسٹ جتنی ہی درست قرار دی جاسکتی ہے۔

شرلوک نامی کریسپر پر مبنی ٹول کی مدد سے تیار کی گی اس ڈیوائس پر تحقیقی ٹیم کی جانب سے 2017 سے کام کیا جارہا تھا۔محققین کے مطابق اس ڈیوائس کو کورونا وائرس میں ہونے والی مخصوص وائرل میوٹیشنز کی شناخت کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی یہ ڈیوائس ڈیلٹا ویرینٹ اور دیگر کئی اقسام کی شناخت بھی کرسکتی ہے۔گزشتہ سال تحقیقی ٹیم نے کورونا وائرس کی شناخت کے لیے اس ٹیکنالوجی کو ڈھالنا شروع کیا تاکہ تشخیص کے لیے ڈیوائس تیار کی جاسکے۔