ویب ڈیسک:امریکا کا پناہ دینے سے انکار، ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ابوظہبی میں ہیں۔
اشرف غنی ابوظہبی میں ہیں سابق افغان حکومت میں اعلی عہدیداروں نے انکشاف ہے کہ سابق صدر اشرف غنی ابوظہبی ہیں۔ ان کی صحت کافی حد تک خراب ہے۔ اشرف غنی نے اس سے قبل تاجکستان، ازبکستان، عمان اور امریکہ میں پناہ لینے کی کوشش کی تھی مگر ان ممالک نے انکار کر دیا تھا۔
قبل ازیں سابق افغان صدر اشرف غنی طالبان سے بچنے کے لئے اربوں کے امریکی ڈالرز سے بھری چار گاڑیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کے ہمراہ فرارہوئے تھے۔ کابل میں روسی سفارتخانے نے دعویٰ کیا تھا کہ بھاگتےہوئے سابق صدر اشرف غنی کروڑوں ڈالر رن وے پر اس لئے چھوڑ گئے کیونکہ ان کی گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر میں اس کے لئے جگہ نہیں تھی۔