ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینارِ پاکستان واقعے پر بلاول بھٹو کا بیان

مینارِ پاکستان واقعے پر بلاول بھٹو کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے۔

بلاول بھٹو  نے  مینارِ پاکستان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مینارِ پاکستان واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔بلاول بھٹو نے  ٹویٹر  اپنے ایک  بیان میں کہا کہ مینارِ پاکستان واقعے کے ذمہ داروں  کو سخت  سزا ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کےتحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔