ویب ڈیسک: وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے عالمی معیار کی کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ, کرکٹ اکیڈمی میں دیگر تربیتی کورسز بھی کروائے جائیں گے۔
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور قومی سٹار شاہد آفریدی کی ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے کے پی ایل کو ریاست کی قومی ٹونٹی ٹونٹی لیگ کا درجہ دینے کرکٹ اکیڈمی کا شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ۔ ملاقات کےد وران وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ریاست میں کھیلوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی ان کاکہنا تھا کہآزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بہترین ٹیلنٹ ہے ،میں ہر وقت کشمیر کے نوجوانوں کیلئے دستیاب ہوں ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت کیلئے وفاق تمام وسائل مہیا کرے گا ۔