ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لئے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک پاکستان کرکٹ بورڈ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا جہاں رپورٹ کرنے پر ہر کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ ویسٹ انڈیز دورے پرگئے ہوئے کھلاڑی بھی وطن پہنچنے پر اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے ۔
یادرہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو افغانستان کی جانب سے سیریز کے شیڈول تاحال فراہم نہیں کیا گیا جونہی افغان کرکٹ بورڈ تین ایک روزہ میچز کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی روانگی کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا یادرہے میچ سری لنکا کے شہر ہمنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔