ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسمان پر اڑنے کے لیے ہوجائیے تیار ۔ دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل  منظر عام پر آگئی

آسمان پر اڑنے کے لیے ہوجائیے تیار ۔ دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل  منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل 2023 میں عام شہریوں کو فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔بغیر پائلٹ لائسنس اڑایا جاسکے گا۔

  رپورٹ کے مطابق جیٹ پیک ایوی ایشن  نامی امریکی کمپنی  اپنی  تیار کردہ فلائنگ بائیک ''دی سپائیڈر،، 2023 تک عام شہریوں  کو فروخت کیلئے پیش کردے گی۔کیلے فورنیا میں قائم کمپنی  کا کہنا ہے کہ عام  صارفین کے لیے اس کے دو ورژن تیار کیے جائیں گے جو باقاعدہ صارفین خرید سکتے ہیں اور چلا سکتے ہیں۔فلائنگ بائیک فلائٹ کنٹرول سسٹم سے منسلک ہوگی، جسے تیار کرنے میں ڈیڑھ سال لگے گا۔ موٹرسائیکل کو  فضا میں ایک مخصوص مقام پر  کچھ وقت کیلئے روکا بھی جا سکےگا۔کمپنی کے سی ای او  کا کہنا تھا کہ  موٹر سائیکل کا پہلا ورژن دو سال کے اندر لانچ کیا جائے گا جبکہ دوسرا ورژن چھ ماہ بعد لانچ کیا جائے گا۔