ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجدِ نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم

mosque
کیپشن: mosque
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے  باعث مسجدِ نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر عائد پابندی کو ڈیڑھ سال بعد ختم کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے بچوں کو تقریباً ڈیڑھ سال بعد مسجد میں داخلے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق 12 سے 18 سال کی عمر تک کے بچوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ کورونا کی دونوں خوراکیں لینے والے بچوں کو عمرہ کی ادائیگی کی بھی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت نے 30 جون سے 12 سے 18 برس کی عمر کے بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا آغاز کیا تھا۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم تمام بزرگ افراد کو گھروں پر ہی جا کر ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا،  سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں 70 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین گھروں پر ہی لگائی جا رہی ہے، اس سہولت کا مقصد بزرگوں کو ویکسی نیشن مراکز تک جانے کی پریشانی سے بچائے رکھنا اور انہیں ایسے محفوظ ماحول میں ویکسی نیشن مہیا کرنا ہے جہاں ان کے اس موذی وبا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم سے کم رہے۔

وزات صحت کی جانب سے اس مقصد کے لیے خصوصی طبی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو بزرگ افراد یا ان کے بچے اپنے بزرگوں کو گھروں پر ہی ویکسین لگوانے کے خواہش مند ہیں، انہیں مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے رجسٹریشن کروانا ہو گی۔ 

 وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام مقامی اور غیر ملکی افراد پہلی فرصت میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کریں، ویکسین لگوانے کے بعد  بھی ماسک لگانے اورسماجی فاصلے کی پابندی کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer