تونسہ کے سرکاری سکولز  کی طالبات کا لاہورکا مطالعاتی دورہ 

تونسہ کے سرکاری سکولز  کی طالبات کا لاہورکا مطالعاتی دورہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی دعوت پر تونسہ کے سرکاری سکولز  کی طالبات کا لاہورکا مطالعاتی دورہ ,وزیراعلیٰ آفس آمد پر طالبات کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا ۔

 تفصیلات  کے مطابق وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی  دعوت پر  پنجاب کےپسماندہ ترین علاقے تونسہ  کی طالبات نے  وزیراعلیٰ آفس کا دورہ کیا،طالبات کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا ۔طالبات کو مرکزی کمیٹی روم میں صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے لئے مخصوص نشستوں پر بٹھایا گیا جبکہ  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر  طالبات کو وزیراعلیٰ کے  آفس اور ڈرائنگ روم کا بھی وزٹ کرایا گیا  

   وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  سے  گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ سٹی گرلز ہائی سکول تونسہ کی طالبات اور اساتذہ  سے   ملاقات کی،وزیر اعلیٰ   پنجاب  عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ  سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات کو باقاعدگی سے  مطالعاتی دورے پرلاہوربلایا جائے گا ، تمام  طلباء و طالبات کو وزیراعلیٰ آفس کا وزٹ کرایا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ  میں خود بھی طلباء و طالبات سے ملاقات کروں گا ،   پسماندہ اضلاع کے سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات کو مطالعاتی دورے  کی پہلے  دعوت دی جائے گی - تونسہ سے آ نیوالی  طالبات میری بیٹیاں  ہیں، مل کر بہت خوشی ہوئی، پنجاب کی دور افتادہ   تحصیل سے آنے والی طالبات کی مہمان نوازی ہمارا اعزاز ہے - وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ  تونسہ شہر میں سڑکیں اور پارکوں کی بحالی اور مرمت کر رہے ہیں - ایجوکیشن پر پاکستان تحریک انصاف کا پورا فوکس ہے اور تونسہ شریف  میں  یونیورسٹی کاجلد  آغاز اور فورٹ منروکیڈٹ کالج کے ادھورے منصوبے کو ہم مکمل کر رہے ہیں - تونسہ اور پسماندہ علاقوں میں ٹیچرز کی کمی پوری کرنے کے لئے بھرتی کے قواعد و ضوابط  میں نرمی کر رہے ہیں  اور پسماندہ علاقوں میں بھرتی کے لئے مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناتھا کہ  طلباء و طالبات  کیلئے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ کا آغاز کیا گیا ہے - میری  آپ کو نصیحت ہے کہ دل لگاکر تعلیم حاصل کریں اور محنت کریں ، میرا ایمان ہے کہ  محنت کا پھل ضرور ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  آپ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، لگن اور جذبے سے آگے بڑھیں، منزل قریب آ جائےگی ۔ خدمت کے جذبے کے ساتھ نیک نیتی سے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں -

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن  مراد راس  کا کہنا تھا  کہ سرکاری سکولوں کے بچے قابلیت میں کسی سے کم نہیں ، سرکاری سکولو ں کے معیار کو بہتر بنا رہے ہیں۔

طالبہ کا لاہورکا مطالعاتی دورے کےموقعہ پر کہنا تھا کہ ہمیں جتنا پروٹو کول اور عزت دی گئی سوچ بھی نہیں سکتے تھے، آپ کے بنائے ہوئے روڈ پر سفر کرتے ہیں اور دعائیں دیتے ہیں،طالبہ کا مزید کہناتھا کہ   میں وزیر اعلیٰ آفس دیکھنے والی اپنے خاندان میں پہلی لڑکی ہوں ، یہاں آکر اعتماد ملا، عزت افزائی پر مشکور ہیں۔  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر  کا کہنا تھا کہ سرکاری سکول کے بچوں کو وزیر اعلیٰ آفس بلا کر عثمان بزدار نے بہترین روایت قائم کی ، طالبات کو ثقافتی، سماجی اور سرکاری امور سے متعلق دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں۔ ملاقات کے موقع  پر سیکرٹری سکولز  ایجوکیشن، ڈی جی پی آر اور دیگر حکام بھی  موجود تھے۔