ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے گریڈ 19اور گریڈ17کے 5افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے گریڈ 19اور گریڈ17کے 5افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئےہیں، وزارت ریلوے میں تعینات ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر جنید سلیم ملک کو ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے اے ڈبلیو ایم فور اسلام آباد عثمان یحییٰ کو اسسٹنٹ مکینیکل انجینئرلاہور،اسسٹنٹ مکینیکل انجینئرلاہور رضوانکو اے ڈبلیو ایم کیرج فیکٹری اسلام آباد،اے ڈبلیو ایم ڈی ون راولپنڈی حامد اسدکو اے ڈبلیو ایم کیرج مغل پورہ ،اے ڈبلیو ایم کیرج مغل پورہ محمد عبداللہ سلیم کو اے ایم ای روالپنڈی جبکہ جے ایف ایم ڈویلپمنٹ ہیڈ کواٹر ارم مزمل کو اے ڈبلیو ایم لوکو شاپ مغل پورہ تعینات کر دیا ہے۔