ویب ڈیسک : ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افرادانتقال کرگئے جبکہ گزشتہ24گھنٹوں میں 3 ہزار 974 نئے کورونا کیسز رپورٹ ,مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 91 فیصد رہی۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ24گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افرادانتقال کرگئے جبکہ 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، کورونا کے3 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کیسز کی مثبت شرح 6 اعشاریہ 91 فیصد رہی۔
Statistics 18 Aug 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) August 18, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 57,460
Positive Cases: 3974
Positivity % : 6.91%
Deaths : 66
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادو شمار جاری گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3974 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، 57 ہزار 460 ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی کیسز کی تعداد11 لاکھ 9 ہزار 274 تک پہنچ گئی، ایکٹو کیسز 88 ہزار 209 ہوگئے ہیں ،سندھ میں 47 ہزار88 ،پنجاب میں 22 ہزار67،خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 6 کیسز ہیں،اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 539 ،گلگت بلتستان میں 911،بلوچستان میں 720 اور آزاد جموں و کشمیر میں تعداد 4 ہزار 878 ہوگئی ،جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 639 ہوچکی ہے۔
لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 554 کیسز رپورٹ، 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور شہر لاہور میں کورنا کی مثبت شرح 8.8 رہی، سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم کا کہنا ہےکہ شہری کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کریں، صرف ویکسی نیشن ہی کورونا اور اس کی نئی قسم (ڈیلٹا) ویرئنٹ کا موثر علاج ہے، 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسی نیشن لگوانا ناگزیر ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کا قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ عالمی وبا پر قابو پانے میں پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ وفاقی وزیراسدعمر نے ملاقات کے دوران قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان کی جانب سے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے اپنائی جانے والی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیراسد عمر کا بات چیت کے دوران کہناتھا کہ حکومت کی جامع حکمت عملی اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا گیا ہے۔