ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، لیسکو اور این ٹی ڈی سی نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال دیا۔

گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ این ٹی ڈی سی نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ملبہ لیسکو پر ڈال دیا ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ہمارا سسٹم نارمل ہے، لیسکو سسٹم بچانے کے لئے لوڈشیڈنگ کر رہی ہے۔

ادھر شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کے نام پر ساٹھ سے زائد فیڈرز پر شدید حبس اور گرمی کے موسم میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے چار سے چھ گھنٹے بجلی بند رہی۔

لیسکو کی ڈیمانڈ چار ہزار چھ سو میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے، لیسکو کو سپلائی بیالیس سو میگا واٹ ہے جس کی وجہ سے چار سو میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق کمپنی کا سسٹم نارمل ہے جبکہ ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔