ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نسوار پر پابندی عائد

نسوار پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اچھی اور صاف ستھری گاڑیوں میں سفر کرنا ہے تو نسوار کائونٹر پر جمع کرانا ہوگی،خیبر پختونخوا میں بی آر ٹی پشاور کی گاڑیوں میں سفرکرنے کیلئے نسوار(بیڑے) پر پابندی عائد کردی گئی ۔

بی آرٹی منصوبے کا افتتاح بالاخر گزشتہ ہفتے ہو گیا اوروزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں ہوگا۔ عوام کی زندگی میں بہتری اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی۔ ہائبرڈ بسوں سے آلودگی میں کمی ہوگی۔ وزیرِ اعظم نے کے پی کے حکومت اور وزیراعلیٰ محمود خان کو بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل پر مبارکبادبھی دی۔

 جہاں عوامی میں منصوبے میں اس قدر آسانیاں فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے وہیں پشاور کی عوام کو ایک بڑا مسلہ بھی درپیش آگیا ہے،جیسے کہ پورا پاکستان واقف ہے کہ پٹھان جہاں بھی جاتے ہیں انکی پسندیدہ چیز نسوار انکے ساتھ جاتی ہے اور پٹھان کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ نسوار استعمال کرتا ہے۔تاہم بی آرٹی کی بسوں میں سفر کرنے والوں پر نسوار کے حوالے سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔پشاور میں ان بسوں پر سفر کرنے والے مسافر دورانِ سفر نسوار پاس بھی نہیں رکھ سکیں گے۔آج بھی بس مین داخل ہونے سے پہلے مسافروں سے نسواریں لے لی گئیں ۔24 نیوز کی رپورٹ کردہ خبر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈبے مین کثیر تعداد میں نسواریں مسافروں سے لے کی رکھی گئیں ہیں۔

  واضح رہے کہ منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس منصوبے میں ماحول دوست بسیں استعمال کی جا رہی ہیں جو بجلی اور ڈیزل سے چل سکتی ہیں۔ انہوں نے پشاور بی آر ٹی کو ملک کا سب سے بہتر میٹرو بس منصوبہ بھی قرار دیا۔71 ارب روپے سے زیادہ لاگت کے اس منصوبے کے تحت 220 بسیں چلائی جائیں گی جس کے ذریعے روزانہ ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ مسافر مستفید ہوں گے۔ خیبر پی کے کا میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کا سنگ بنیاد اکتوبر 2017 میں سابق وزیراعلی پرویز خٹک کے دور حکومت میں رکھا گیا جس کی تکمیل کے لیے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم اسے مکمل کرنے میں تقریباً اڑھائی سال کا عرصہ لگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer