محمد عامر ٹیسٹ میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بائولنگ کوچ نے بتادیا

محمد عامر ٹیسٹ میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بائولنگ کوچ نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی :قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل کرکٹ ہے اس میں تبدیلیاں کم سے کم ہونی چاہئیں۔


 ساوتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس کا کہناتھا کہ ہم پورے میچ کے لئے تیارتھے مگر بدقسمتی سے میچ مکمل نہ ہوسکا۔ نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور عباس نے اچھی باولنگ کی ۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں بابراعظم ، عابد علی اور محمدرضوان کی بیٹنگ حوصلہ افزا ہے ۔محمد رضوان نے مشکل کنڈیشنزمیں دلیرانہ اننگز کھیلی ۔محمد رضوان کی اننگ سے ٹیم کا اعتماد واپس آیا ہے۔ باولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو تیسرا ٹیسٹ کھلانے کی کوئی تجویز نہیں جبکہ آخری ٹیسٹ کے لئے تبدیلیوں کے حوالے سے کنڈیشنز دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ بارش سے متاثر رہا اور 5 دن میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہوپائی۔پہلے اور دوسرے روز بھی بارش کے باعث میچ متاثر رہا تھا جب کہ تیسرے دن ایک گیند بھی نہیں پھینکی جاسکی تھی اور چوتھے روز بھی بارش کے باعث صرف 10.2 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا تھا۔ ٹیسٹ کے پانچویں روز بھی کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور 38 اوورز ہی ہوسکے۔


پانچویں روزانگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے اننگز شروع کی اور کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 ، شاہین شاہ اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محمد رضوان اور عابد علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 236 رنز بناسکی تھی۔محمد رضوان 72، عابد علی 60 اور بابر اعظم 47 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ محمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دنوں ٹیموں کو 13، 13 پوائنٹس دیے گئے ہیں جب کہ 3 ٹیسٹ کی سریز میں میزبان انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer