پنجاب حکومت کا پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اتھارٹی پرائیویٹ سکولز کی فیسیوں اور اساتذہ کی تنخواہ کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولز میں کمروں کی تعداد اور بچوں کی شرح کو مانیٹر کیا جائے گا، اتھارٹی پرائیویٹ سکولز میں اساتذہ کی بھرتیوں کا معیار بھی چیک کرے گی، پرائیویٹ سکولز کو حکومت کے کنٹرول میں لانے کیلئے اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اتھارٹی قائم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کھلنے سے قبل کورونا ایس او پیز سے متعلق افسروں اور اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، صوبہ بھر میں تربیتی ورکشاپ کا آغاز 20 اگست سے ہوگا، ضلع لاہور سے 60 ماسٹر ٹرینرزاور 596 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق سکول کھلنے سے قبل ایس او پیز سے متعلق اساتذہ و افسران کی تربیت انتہائی ضروری ہے، سکول کھلتے ہی بچوں اور اساتذہ سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا، 22 اگست تک افسر،24 سے 26 اگست تک ماسٹر ٹرینرز،27 اگست سے2ستمبر تک اساتذہ اور 3 ستمبر سے10 ستمبر تک پی ایس ٹی اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ 

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن  نے15 اگست کو سکول کھولنے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔  صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ تعلیم و تعلیمی اداروں پر ظالمانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer