ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹی کی شادی میں 70 سالہ باپ پر پولیس کا بہیمانہ تشدد

بیٹی کی شادی میں 70 سالہ باپ پر پولیس کا بہیمانہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سول لائنز(عابد چودھری) انویسٹی گیشن سول لائنز پولیس کا 70 سالہ ریاض قریشی پر تشدد، گھر سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، بیٹی کے نکاح کے وقت پولیس نے چھاپہ مارا، اہل خانہ کا الزام، شہری کی بیٹی پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتی رہی، پولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی سٹی42 نے حاصل کرلی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشنز ذیشان اصغر نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی، سول لائنزانویسٹی گیشن پولیس آپے سے باہر ہو گئی، پولیس ریاض قریشی نامی شہری کے گھر اس وقت چھاپہ مارنے پہنچی جب انکی بیٹی کے نکاح کی تقریب جاری تھی، ڈنڈے اوراسلحہ اٹھائے پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے تو گھر میں موجود مہمانوں نے دوڑ لگا دی۔

پولیس اہلکاروں نے 70 سالہ ریاض قریشی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھسیٹتے ہوئے گھرسے باہر نکالا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر سے باہر تک پولیس اہلکار بزرگ شہری کو گھسیٹے رہے، اس دوران ریاض قریشی کی بیٹی پولیس کی منت سماجت بھی کرتی رہی، جبکہ دوسری بیٹی کو اہلکار دھکے دے کر ریاض قریشی کو لیکر چلتے بنے، چھاپے کے دوران تھانیدار اپنا موبائل فون بھی ریاض قریشی کے گھر ہی بھول گیا۔

 دوسری جانب ایس ایس پی انسویسٹی گیشنز ذیشان اصغر نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی اسد الرحمان سے رپورٹ طلب کرلی۔

ایس پی انویسٹی گیشنز اسد الرحمان کا کہنا ہے کہ ریاض قریشی چیک ڈس اونرمیں اشتہاری تھا اوراہلکاروں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔

دوسری جانب پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی تشہیر اور تصاویر اپلوڈ کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز کا نوٹس لیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer