ٹریفک کے ناقص انتظامات پر ڈی ایس پی، سرکلر انچارج کی سرزنش، انسپکٹر معطل

ٹریفک کے ناقص انتظامات پر ڈی ایس پی، سرکلر انچارج کی سرزنش، انسپکٹر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عرفان ملک) سی ٹی او کا شہر میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ ، ٹریفک کے ناقص انتظامات پر ڈی ایس پی، سرکل انچارج اور سینئر وارڈن کی سرزنش کی، گڑھی شاہو میں انسپکٹر زبیر اشرف کو معطل کر دیا جبکہ کئی کو وارننگ دی۔

  سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز اور سرکلز کا سرپرائز وزٹ کیا، انہوں نے ہربنس پورہ، مغلپورہ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، سٹیشن، لکشمی چوک، لوئر مال پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا، ناقص ٹریفک انتظامات پر سی ٹی او لاہور نے ڈی ایس پی مغلپورہ قاسم بھٹی کی سرزنش کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے سینئر وارڈن قاسم بھٹی سے ناقص نگرانی کرنے پر باز پرس بھی کی، سید حماد عابد نے گڑھی شاہو میں رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر انچارج انسپکٹر زبیر اشرف کو معطل کردیا، رانگ پارکنگ پر انچارج مغلپورہ اور پٹرولنگ آفیسرز کینال روڈ کی سرزنش کرتے ہوئے کارروائی کا بھی عندیہ دیا۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے سرکل انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ کینال روڈ پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور بے ہنگم ٹریفک کو درست جلد از جلد درست کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ سرپرائز وزٹ کیا جائے گااور ناقص انتظامات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب جعلی اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس کیخلاف کارروائیوں کے دعوؤں کا ایس پی ٹریفک نے پول کھول دیا۔ایس پی حماد رضا کے مراسلے مطابق کارروائیاں صفر نکلیں۔

ایس پی حماد رضا قریشی کا مراسلے میں کہنا ہے کہ 5 ماہ کے دوران سبز نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس کیخلاف ایک بھی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ایس پی ٹریفک نے انکشاف کیا کہ جعلی و غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائیاں موثر ہونے کی بجائے ماند پڑنے لگی ہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer