آن لائن ڈگری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

آن لائن ڈگری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) آن لائن ڈگریوں کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور سہولت کا آغاز، ایشیا ای یونیورسٹی ملائشیا لاہور سنٹر کا افتتاح کردیا گیا، ملائشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراھیم کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاکستانی طلبہ کے لیے ملائیشین یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے او ایم انٹرنیشنل پاکستان کیجانب سے ایشیا ای یونیورسٹی لاہور سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح ملائشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراھیم، ہاشم سلطان، ڈاکٹر عمر مسعود و دیگر کی جانب سے شمع روشن کرنے کے روایتی انداز سے کیا گیا۔

ملائیشین سفیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کاروبار نہیں عبادت سمجھ کے کرنا چاہیئے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

سی ای او او ایم انٹرنیشنل ڈاکٹر عمر مسعود کہتے ہیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ آن لائن ڈگری سے اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ سی ای او ایشیاء ای یونیورسٹی لاہور سنٹر ہاشم سلطان نے بتایا کہ ایشیا ای یونیورسٹی دیگر اداروں سے مختلف ہے جو طلبہ کو تعلیمی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ جدید علوم کے حصول میں ای یونیورسٹی بہترین معاون ثابت ہوگی۔

تقریب میں ملائشین وفد سمیت شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ ای یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنسز اور میڈیا سٹڈیز کے شعبے میں آن لائن داخلہ لیا جاسکے گا۔