محکمہ ریلوے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ تیار

محکمہ ریلوے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) محکمہ ریلوے نے ایک سال کے کارکردگی رپورٹ مرتب کرلی، کارکردگی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال، ریلوے حکام کی جانب سے وفاقی حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ دے دی گئی۔

وفاقی حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق ریلوے کو ایک سال میں مجموعی طور پر 10 بلین روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی، ایک سال میں ریلوے نے 24 نئی ٹرینیں چلائیں، نئی ٹرینوں کے افتتاح سے ریلوے آپریشن میں 8 ملین مسافروں کا اضافہ ہوا، نئی ٹرینوں کے افتتاح کے بعد آمدنی میں 5 بلین روپے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 70 ملین مسافروں نے بذریعہ ٹرین سفر کیا جبکہ رپورٹ میں ریلوے حکام کی جانب سے ایک سال کے دوران 5 لاکھ پودے لگانے کا دعوی بھی کر دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیفٹی اور کارکردگی کو بڑھانے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا، ایک سال کے دوران 30 ملین مالیت کی 383 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے وارگزار کروائی گئی، ایک سال کے دوران 3.5 ملین لیٹر ڈیزل کی بچت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ریلوے سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کیلئے وفاقی وزراء پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کریں گے۔ بیرون ملک دورے پر ہونے کے باعث شیخ رشید کی بجائے دیگر وفاقی وزراء ریلوے کی کارکردگی رپورٹ پریس کانفرنس میں پیش کریں گے۔