(ندیم خالد) حج کا مقدس فریضہ سرانجام دینے کے بعد حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز393حاجیوں کو لے کر لاہورائیر پورٹ پہنچ گئی۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پوسٹ حج آپریشن شروع ہوگیا، نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز 207 حجاج کرام کو لیکرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی،جبکہ پی آئی اے کی پرواز سے 393 حاجی واپس وطن پہنچے، حاجیوں کے عزیزو اقارب نے ائیرپورٹ پراُن کا پرتپاک استقبال کیا، حجاج کرام کو ائیر پورٹ پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سےآب زم زم کاتحفہ دیا گیا۔
وطن واپس پہنچنےوالے حاجیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان حج کمیشن کی جانب سےانتظامات ٹھیک تھے۔
حجاج کرام جہاں حج انتظامات سے مطمئن دکھائی دیئے وہیں حج جیسےعظیم فریضہ کو ادا کرنے کے بعد انکی خوشی بھی دیدنی تھی۔