پنجاب حکومت نے لاہور کے ماسٹر پلان پر کام شروع کر دیا

 پنجاب حکومت نے لاہور کے ماسٹر پلان پر کام شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) پنجاب حکومت نے لاہور کے ماسٹر پلان 2040 پر کام شروع کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ووٹوں اور نوٹوں کے لیے نہیں شہریوں کی سہولت کے لیے ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چار دہائیوں تک پنجاب اور سندھ پر دو خاندان حکمران رہے، کراچی لاہور جیسے شہروں کی آبادی دن بدن بڑھتی گئی لیکن سیوریج سسٹم اور ماسٹر پلان اب تک دہائیوں پرانا ہے۔

 انہوں نے کہا  کہ ہم نے لاہور کے ماسٹر پلان 2040 پر کام شروع کیا ہے تاکہ ووٹوں اور نوٹوں کے لیے نہیں شہریوں کی سہولت کیلئے ڈویلپمنٹ کی جائے، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ چار چار کنال کے گھروں کی جگہ کئی منزلہ پلازے بن چکے ہیں، زرعی زمینوں پر سوسائٹیاں بن گئی ہیں، لیکن شہروں کا بنیادی سڑکچر اب بھی 60 کی دہائی والا ہے، دو خاندانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer