فلور ملز کو سرکاری گندم کے اجراء کا نوٹیفکیشن جاری

 فلور ملز کو سرکاری گندم کے اجراء کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن علی) محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو سرکاری گندم کے اجراء کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کل پیرسے فلور ملز کو سرکاری گندم 1375 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فلور ملز کو سرکاری گندم 1375 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی جس میں باردانہ بھی شامل ہوگا جبکہ گزشتہ سال فلور ملز کو فراہم کی جانے والی گندم کی قیمت 1300 روپے فی من مقرر کی گئی تھی جبکہ اس میں باردانہ شامل نہیں تھا۔ سرکاری گندم کے اجراء کے بعد آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 786 روپے ہوگی جبکہ مارکیٹ میں20کلو کا تھیلا 808 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا نے سرکاری گندم کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال پنجاب کے پاس گندم کے ذخائر کم تھے، ایسے میں 1375 روپے فی من کی قیمت حکومت کا درست فیصلہ ہے کیونکہ محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کا فیصلہ کر کے اوپن مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی قیمتوں میں کمی آئے گی جبکہ سرکاری گندم کے اجراء سے آٹے کی قیمت مستحکم ہوگی اور آٹے کی قیمت بڑھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer