ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رُخ ندیم: شدید حبس کے بعدلاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ، شہر کا موسم سہانا ہوگیا,سہانے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  شہریوں نے پارکوں کا رخ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شدید حبس کے بعدلاہور کے مختلف علاقوں میں بارش  ہوئی جس کے بعد شہر کا موسم سہانا ہو گیا۔ صبح سے سورج کی تپش  سے شہریوں کا برا حال تھا ، اچانک دوپہر کو  کالے بادل آسمان پر چھا گئے ، جس کے بعد مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، کہیں ہلکی تو کہی تیز بارش ہوئی۔موسم خوشگوار ہوا تو سموسے پکوڑے اور آئس کریم کی دکانوں پر رش لگ گیا، جہاں بڑے اس بارش سے لطف اندوز ہوئے وہی بچے بھی کسی سے پیچھےنہیں رہے اور اپنے والدین کے ہمراہ  پارکوں  اور چڑیا گھر پہنچے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کادرجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer