نور سٹوڈنٹ لیڈر شپ پروگرام کی سالانہ انٹرنشپ اختتام پذیر

نور سٹوڈنٹ لیڈر شپ پروگرام کی سالانہ انٹرنشپ اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم :نور سٹوڈنٹ لیڈر شپ پروگرام کی تیئسویں سالانہ انٹرنشپ پروگرام کی اختتامی تقریب،طلبہ نے بذریعہ پریڈ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق نو رسٹوڈنٹ لیڈر شپ پروگرام کی تیئسویں اختتامی تقریب کااہتمام قصر نور میں کیا ،تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سےہوا،بعد ازاں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا،نور کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے طلبا نے مختلف ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔
مہمان خصوصی صدرممبربورڈ آف ٹرسٹیزعائشہ منصورکا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد حصول پاکستان سے متعلق پیش آنے والی مشکلات اور بانی پاکستان قائداعظم کی خدمات سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔طلبا میں اسناد اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے،بچوں نے ٹیبلوز کے ذریعے پاکستان کی امن و سلامتی کا پیغام دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer