ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نے پنجاب کا قلعہ فتح کر لیا

تحریک انصاف نے پنجاب کا قلعہ فتح کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)تحریک انصاف نےپنجاب کا قلعہ فتح کرلیا،پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، انہوں نے 186 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کیے۔

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے چناﺅ کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی  کے زیر صدارت اجلاس ہوا ۔جس میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عثمان بزدار نے 186 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کیے.پیپلزپارٹی کے ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

گزشتہ روز   پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق )کے مشترکہ امیدوار سردار عثمان بزادر کے کاعذات بطور امیدوار وزیر اعلیٰ موصول ہوئے تھے جبکہ ان کے مقابلہ میں مسلم لیگ( ن)کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کے کاعذات مجتبیٰ شجاع الرحمان کی وساطت سے جمع کروائے گئے تھے۔

مجتبیٰ شجاع الرحما ن نے کہا کہ وہ سردار عثمان کے کاغذات پراعتراض لگانا چاہتے تھے۔جس پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی جانب سے وقت گزر جانے کے بعد اعتراض لگانے کی زبانی بات کی گئی ہے جس پر انہیں بتایا گیا ہے کہ اعتراضات کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

 عثمان بزدار نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  صوبے سے کرپشن، بدانتظامی اور بیڈگورننس ختم کروں گا  کہ اگر میں یہ سب کچھ نہ ختم نہ کرسکا تو دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا۔ وزیراعلیٰ ہاوس میں روزانہ بیٹھوں گا، سب سے ملاقاتیں کروں گا اور سرپرائز وزٹ کروں گا۔ بہت جلد تبدیلی آئے گی۔ دنوں میں تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔

ویڈیو دیکھیں

تحریک انصاف اور (ق) لیگ نے وزیر اعلی کے انتخاب سے متعلق حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس (ق) لیگ، راہ حق پارٹی، آزاد امیدواروں کیساتھ 188 نشستیں ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے پاس 130جنرل، 30 خواتین کی مخصوص،4 اقلیتیں نشستیں ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے پاس6 جنرل، خواتین کی ایک مخصوص نشست ہے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی کل نشستیں 171  ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer