عمر اسلام : رکن صوبائی اسمبلی چودھری شہباز احمد نے اپنے حلقہ کے لوگوں سے ملا قات کی ، انہوں نے کہا کہ مسائل کو حل کرنے کے لئے وسائل کو مناسب طریقے سے استعمال کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری شہباز احمد کی لیگی کارکنان سے میٹنگ کی،ان کا کہنا تھا کہ حلقہ میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کروں گا۔چاہ میراں میں لیگی کارکنان سے میٹنگ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی چودھری شہباز احمد نے وہ حلقے کی عوام کے مشکور ہیں ،جنہوں نے انہیں کامیاب کرایا، گذشتہ دور کے علاقائی مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کی ترقی میں سب کوحصہ لینا چائیے تاکہ مسائل کو حل کیا جائے اور یہ آپ لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوگا۔ اس موقع پرلیگی کارکنان چودھری نعیم لیاقت خان، چودھری امجد میاں نعمان اورچودھری نواز سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔