ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیوٹ سکولز مالکان کیلئے اہم خبر

 پرائیوٹ سکولز مالکان کیلئے اہم خبر
کیپشن: City42 - Private Schools Owners
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کردیا، سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کیلئے قریبی ہائی سکول کے ہیڈ کو درخواست جمع کرائی جاسکے گی۔

ہال روڈ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں سی ای اوایجوکیشن نسیم زاہد سے مختلف پرائیوٹ سکول مالکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے رجسٹریشن کیلئے 2 سرکاری سکولوں کے ہیڈ اور ایک پرائیوٹ سکول کے نمائندے پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی۔

 انہوں نے کہاکہ لاہور کی تمام یونین کونسل میں مذکورہ کمیٹیاں پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کریں گی۔ میٹنگ میں ڈی ای او کینڈری ملک احسان، اے ڈی ایڈمن مزاغلام حسین اور اطہر سعید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer