(رضوان نقوی) ایف بی آر نے شہر میں میگا سروے کا آغاز کر دیا، آمدن چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پرائیویٹ ہسپتالوں، سکولز، کالجز، اکیڈمیز، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کا کاروباری حجم اور حدود اربع کا بھی ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تمام پرائیویٹ سکولز، کالجز و اکیڈمیز کے حدود اربع، کلاس رومز، طلبا کی تعداد اور فیسوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کے رقبہ کا تعین کر کے ہسپتالوں کے وارڈز، رومز اور مریضوں کو دستیاب سہولیات اور فیسوں کا بھی ریکارڈ مرتب کرے گا۔ ہسپتالوں کے اخراجات اور آمدن کا تعین اور شہر میں تمام ریسٹورنٹس، شادی ہالز کے رقبہ کا بھی ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق سروے کے بعد ریکارڈ مرتب کر کے ٹیکس نیٹ بڑھائے گا۔ ٹیکس نیٹ میں موجود ہونے کے باوجود ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔